مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مزاحمتی رہنما نے المیادین ٹی وی چینل کو بتایا کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف جاری ظالمانہ محاصرہ اور وحشیاین جرائم جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض رجیم کی عام شہریوں کو بھوکا رکھ کر مانے کی پالیسی کے خاطر خواہ نتائج نہیں ہوں گے۔
اس مزاحمتی ذریعے نے کہا: امریکہ کی فضائی امداد ایک فریب ہے جس سے غزہ کے انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ غزہ کے خلاف جاری ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے لئے اقدام کریں۔
آپ کا تبصرہ